نگری بالا, بٹالہ والے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،

نگری بالا(نمائندہ گلیات ٹائمز) بٹالہ والے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، کئی سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت، مرحوم اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک، تفصیلات کے مطابق گاؤں نگری بالا کے محلہ بٹالہ والے سردارمحمد مصری مرحوم کے صاحبزادے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، وہ کافی عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے ۔ بالآخر ان کا یہ مرض جاں لیوا ثابت ہوا اور وہ گزشتہ روز دارفانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میں نگری بالا اور گردونواح کے دیگر علاقوں سے ان کے عزیزواقارب اور دیگر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقہ گلیات کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment