مرکزی جمیعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آبادکے نائب امیر مولانا قاری حنیف کے والد انتقال کر گئے۔

سمندرکٹھہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) قاری حنیف کے والد سردار منصف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، آبائی
قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، مرکزی جمیعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آبادکے نائب امیر مولانا قاری حنیف کے والد بزگوار سردار منصف بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ سمندرکٹھہ میں ادا کی گئی جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد، سماجی و سیاسی شخصیات اورمرکزی جمیعیت اہلحدیث کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment