گلیات میں پھر برف باری‘ حسین مناظر نے دل موہ لیا

نتھ15SF1یا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) عموما گلیات میں برف باری دسمبر اور جنوری کے مہنیوں میں ہوتی ہے مگر اس بات فرری اور مارچ بازی لے گئے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ موسم صاف ہو جائے گا برفباری اور بارش کا ایسا  سلسلہ شروع ہوا ہے کہ جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس بار گلیات کا رخ کیاہے جنکہ انتظامیہ نے بھی یہ بات یقینی بنائی کہ سڑکیں زیادہ دیر بند نہ رہیں۔ مقامی بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو برف فروری کے آخر یا مارچ میں ہوتی ہے وہ جلد پگھل جاتی ہے تاہم جو برف دسمبر اور جنوری میں ہوتی ہے اس کی ساخت مختلف ہوتی ہے اور وہ زیادہ دیر تک رہتی ہے۔ حالیہ دنوں میں بارشوں کا جو سلسلہ شروع ہوا اس کی وجہ سے بھی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ اگر مطلع صاف ہو تو برف بہت کم پگھلتی ہے تاہم اگر مطلع ابر آلود یا بارش ہوتو برف زیادہ تیزی سے پگھلتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سیاحوں کی آمد و رفت سے نتھیاگلی اور گردو نواح میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم علاقےمیں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری کو شدید مندے کا سامنا ہے کیونکہ یک بستہ راتوں میں گیس ہیٹرز کے بغیر سیاح قیام پر راضی نہیں ہوتے اور یا تو مری یا پھر ایبٹ آباد قیام کوترجیح دیتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment