بلدیاتی انتخابات، موسمی پرندوں نے اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ) بلدیاتی انتخابات، نئے سیاسی اتحاد بننے کے امکانات، موسمی پرندوں نے اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی موسمی پرندوں نے ہوا کا رخ دیکھ کر اڑان کی تیاریاں شروع کر دیں۔ نئے سیاسی اتحاد بننے کا امکانات، پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ تازہ دم ہو کر میدان میں نکلنے کے لئے تیار۔ پرانی رفاقتوں کو دفن کر کے نئے دوستوں کی تلاش شروع کر دی، 54d474a98c16eسیاسی جماعتوں میں موجود اختلافات کھل کر سامنے آنے کو ہیں، سیاسی لیڈروں نے جماعتی مفادات اور وابستگیوں کو پس پشت ڈال کر ذاتی تعلقات اور گروہی مفادات کو آگے بڑھانے کی تیاری شروع کر دی۔ لیڈروں کے سیاسی اختلافات اور ذاتی مفادات کا نشانہ بننے والی سیاسی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز ، تحریک انصاف اور تحریک صوبہ ہزارہ شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment