گلیات، سیاسی لیڈروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

ایوبیہ، نتھیاگلی، چھانگلہ گلی (نمائندگان گلیات ٹائمز) سیاسی لیڈروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، عوام سے رابطوں میں اضافہ، سیاسی لیڈروں کے چہروں کو ترسے عوام کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرانے کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی لیڈروں نے کمر کس لی، عوام سے رابطے شروع کر دئیے، انتخابات میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے شادیی بیاہ کی تقریبات اور فوتگی اور جنازوں میں شرکت بڑھا دی۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے وعدے اور بلندوبانگ دعوے کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ انتخابی موسم شروع ہوتے ہی عوام نے بھی اپنے اپنے مسائل کی فہرستیں بنا کر متوقع امیدواروں کو پیش کرنا شروع کردیں۔ عوام جو پچھلے دو سال سے عوامی نمائندوں کے چہروں کو ترس گئے تھے اب عوامی نمائندوں کی طرف سے دوبارہ رابطے کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اوران کو ماضی میں ان کی طرف سے کئے گئے انتخابی وعدے یاد کرانے پر تیار نظر آتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment