بلدیاتی انتخابات، عوام دوست امیدواروں کی حمایت کریں گے، اسد اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ) یوتھ ویلفیئر پاکستان کے صدر اور تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر، سردار اسد اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں اب کوئی ان کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ عوامی حمایت کے دعوے کرنے والے نام نہاد لیڈروں کو عوام مسترد کر کے رسوا کر دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 18 اور پی کے 48 میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ غریب عوام کے حقیقی خیر خواہ بنیں اور ان کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا ان کی تحریک اور حامی انتخابات میں ایسے امیدواروں کی حمایت کریں گے جو عوام کے حقیقی ہمدرد ہیں اور ان کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment