لٹیرے ریٹائر سرکاری اہلکار سیاسی میدان میں، انتخابات جیت کر پھر لوٹ مار کی تیاریاں

نتھیاگلی، کالاباغ، خانسپور، چھانگلہ گلی، نگری بالا، بگنوتر، کسالا (نمائندگان گلیات ٹائمز)، کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے بنائی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی سے سیاسی قیادت خریدنے کے لئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ مال، جنگلات اور پولیس کے کرپٹ اہکار ریٹائر ہونے کے بعد دولت لوٹنے کی ہوس میں کوچہء سیاست میں وارد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے جمع کی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی گئی دولت سے اب سیاسی قیادت خریدنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اور بلدیاتی انتخابات میں مختلف عوامی عہدوں پر الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔54d474a98c16e علاقہ گلیات کے مختلف علاقوں میں مختلف سرکاری محمکوں سے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد میدان سیاست میں کود آئی ہے ان میں سے اکثر وہ ہیں جو محکمہ جنگلات، واٹرشیڈ، پولیس اور مال کے ریٹائر شدہ وہ ملازمین ہیں ، جنہوں نے اپنی سروس کے دوران لوٹ مار کی انتہا کر کے شہروں میں کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں اب وہ عوامی نمائندگی کا لبادہ اوڑھ کربلدیاتی اداروں کے فنڈز ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی لوٹ کی کمائی سے سیاسی قیادت خریدنا چاہتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام ان سیاہ رو حاجیوں اور نمازیوں کا چہرہ اچھی طرح سے جانتے ہیں اور ان کو کسی طور مزید لوٹ مار کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔

Related posts

Leave a Comment