یو سی نگری بالا، سردار حمید اور کرنل شبیرمیں مقابلہ ہو گا۔

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ)، یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، صلح مشورے مکمل، ناظم کے لئے دو سابقہ دوستوں کے بیٹے آمنے سامنے، سردار حمید گل زمان اور کرنل شیبر یعقوب بالترتیب مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اور صلح مشورے مکمل ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے حامیوں کا ایک اجلاس سردار ہاؤس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیربلدیات سردار گل زمان مرحوم کے فرزند اور میجر ریٹائرڈ فضل الرحمان کے بھتیجے سردار حمید گل یونین ناظم اور ممبر ضلع کونسل کے امیدوار ہوں گے جب اس گروپ سے سردار محمد صادق آف نگری بالا، تحصیل کونسلر کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے حامی گروپ کا اجلاس سردار محمد یعقوب کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے بیٹے کرنل ریٹائرڈ سردار شبیریونین ناظم اورممبر ضلع کونسل کے امیدوار ہوں گے جب کہ ان کے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کے حمایت یافتہ سردار محمد نیازآف باغ نکرممبر تحصیل کونسل کے امیدوار ہوں گے۔ دریں اثناء دونوں گروپوں میں نمائندگی سے محروم رہنے والوں نے الگ سے گروپ بنانے اور اپنے امیدوار سامنے لانے کے لئے صلح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment