سردارسمیع نےانتخابی نتائج مسترد کردئیے، پوری یوسی نگری بالامیں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ

نگری بالا (نمائندہ گلیات) سردار سمیع الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے، پوری یونسل کونسل میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نگری بالا کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار ولی الرحمان کے بھتیجے اوریونین کونسل نگری بالا سے تحصیل کونسل کے امیدوارسردار سمیع الرحمان نے یونین کونسل میں ہونے والے حالیہ انتخابی نتائج کومسترد کر دیا ہے، گلیات کی آواز اور علاقہ کے پہلے اور واحد آن لائن اخبار گلیات ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار سمیع الرحمان نے کہا کہ پوری یونین کونسل میں کئی طرح کی انتخابی بےقاعدگیاں ہوئیں اور دھاندلی کے ساتھ ساتھ نتائج تبدیل کرانے تک کے سنگین الزامات سامنے آئے، کئی پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگرے کے باعث انتخابی عمل مکمل نہ ہو سکا۔10362371_809204369172330_698472514753602260_n ان سارے عوامل نے یونین کونسل نگری بالا میں ہونے والے پورے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔ پیشہ وکالت سے منسک اور انتہائ تعلیم یافتہ سردار سمیع الرحمان نے این اے 19 ہریپور سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ یہ قرار دے چکی ہے کہ صرف چند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب پری پول رگنگ یعنی قبل از انتخاب دھاندلی ہی کی ایک صورت ہوتی ہے یا اس کے لئے راستہ ہموار کرتی ہے اس لئے یونین کونسل نگری بالا کے صرف کچھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کی تجویز مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی حق نمائندگی دینے کے ہئے پوری یونین کونسل نگری بالا میں دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ انٹرویو کی باقی تفصیلات بعد میں شائع کی جائیں گی۔

Related posts

Leave a Comment