ایبٹ آبادمری روڈ، خطرناک موڑوں پرحادثات بڑھ گئے، حفاظتی دیواریں بنانے کا مطالبہ

بگنوتر (نمائندہ گلیات ٹائمز) ایبٹ آباد مری روڈ پر حادثات معمول بن گئے، خطرناک موڑوں پر حفاظتی دیواریں بنانے کے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد مری روڈ پرگاڑیوں کی آمدورفت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹریفک حادثات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے، سڑک پر کئی مقامات پر خطرناک موڑ ہیں جہاں سے گاڑیاں بےقابو ہو کر گہری کھائیوں میں جا گرتی ہیں، خاص طور پربگنوتر کے قریب بٹنگی کے خونی موڑوں میں ہر سال کئی حادثے پیش آتے ہیں جس سے درجنوں افراد جاں بحق یا زخمی ہو…

Read More

بگنوتر، سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق 14 زخمی

بگنوتر، ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق 14 زخمی، حادثہ تیز رفتاری اور بارش و پھسلن کے باعث پیش آیا، زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے گلیات کے تفریحی مقامات کی سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس سے 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی…

Read More

صوبائی گورنر کا حلقہ انتخاب، گاؤں نکر یوسی دروازہ، برفباری سے گرنے والے مکان کی رہائشی بیوہ خاتون چھ ماہ سے دربدر

ایوبیہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) چراغ تلے اندھیرا، گورنر صوبہ خیبر پختونخوا کا حلقہ انتخاب، بیوہ خاتون گزشتہ موسم سرما میں مکان گرنے کے بعد چھ ماہ سے دربدر، خدمت خلق کے نعرے لگانے والوں کے لئے سوالیہ نشان، ارباب اختیار، فلاحی اداروں اور سماجی خدمت کی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنر صوبہ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد کے حلقہ انتخاب اور ان کے آبائ گھر سے صرف چند کلو میٹر دور یونین کونسل دروازہ کے چھوٹے سے گاؤں نکر،نزد کوزہ گلی و ایوبیہ، کی رہائشی…

Read More

یو سی نگری بالا، کرنل شبیرنے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد قرار دے کر مسترد کر دئیے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر احمد نے یو سی نگری بالا میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ پوری یونین کونسل کے تمام 13 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ شفاف اور پرامن طور پر ہوئی تھی دوبارہ انتخاب کرانے کے مطالبات بلاجواز ہیں، تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے فرزنداور یونین کونسل نگری بالا سے نو منتخب رکن ضلع کونسل کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر احمد نے دی گلیات ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یونین کونسل نگری بالا میں…

Read More