صوبائی گورنر کا حلقہ انتخاب، گاؤں نکر یوسی دروازہ، برفباری سے گرنے والے مکان کی رہائشی بیوہ خاتون چھ ماہ سے دربدر

ایوبیہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) چراغ تلے اندھیرا، گورنر صوبہ خیبر پختونخوا کا حلقہ انتخاب، بیوہ خاتون گزشتہ موسم سرما میں مکان گرنے کے بعد چھ ماہ سے دربدر، خدمت خلق کے نعرے لگانے والوں کے لئے سوالیہ نشان، ارباب اختیار، فلاحی اداروں اور سماجی خدمت کی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنر صوبہ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد کے حلقہ انتخاب اور ان کے آبائ گھر سے صرف چند کلو میٹر دور یونین کونسل دروازہ کے چھوٹے سے گاؤں نکر،نزد کوزہ گلی و ایوبیہ، کی رہائشی مسمات ریاض بیوہ محمد زمان کا گھر گزشتہ موسم سرما میں شدید برفباری کے نتیجے میں مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا تھا۔ مذکورہ مکان 2005 کے زلزلہ میں بری طور پر متاثر ہوا تھا،11652160_1673251246242367_580322444_nحکومت وقت کی طرف سے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے لوگوں کو معاوضے کے چیک دئے گئے تھے مگر سیاسی اثرورسوخ سے محروم متاثرہ خاتون کو اس وقت کوئی معاوضہ نہیں ملا تھا۔ متاثرہ خاندان محلہ داروں اوررشتہ داروں کی مدد سے مکان کو عارضی طور پر مرمت کر کے گزارا کرتا رہا، تین سال قبل مسمات ریاض بی بی کے شوہر محمد زمان کا انتقال ہو گیا، گزشتہ سال شدید برفباری کے سبب مکان مکمل طور پر گر گیا ۔ مکان کی شدید خستہ حالی اور اپنی بیماری کے پیش نظر مسمات ریاض بی بی اپنی اور اپنی بچیوں کی جان بچانے کے لئے برفباری شروع ہونے سے قبل ہی ایک رشتہ دار کےگھر منتقل ہو گئ تھیں جس سے متاثرہ خاندان جانی نقصان سے بچ گیا۔11668055_1673251209575704_2123290805_n تاہم مکان گرنے سے گھر میں موجود ان کا گھریلو سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکان کا ملبہ اسی طرح موجود پڑا ہے اور متاثرہ خاتون اپنی بچیوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کے گھر مقیم ہے۔ اس دوران متاثرہ خاتون ضلعی انتطامیہ کے عہدیداروں سے برفباری سے متاثرہ گھر کے معاوضے اور مالی امداد کے لئے درخواستیں کر چکی ہے مگر اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ گاؤں نکر کے رہایشیوں نے ارباب اقتدار کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کی سرکاری اداروں کے علاوہ عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والے فلاحی اداروں اور سماجی کام کرنے والی تنظیموں میں سے بھی کسی نے کوئی رابطہ یا مدد نہیں کی ہے۔ 11713634_1673251182909040_1731384030_nانہوں نے اپیل کی ہے ہے کہ ارباب اختیار اور سماجی خدمت کا دعوٰی کرنے والے ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں نوٹس لیں اور متاثرہ خاتون کی فوری طور پر عملی مدد کریں تا کہ وہ آئندہ موسم سرما سے قبل اپنے گھرکی تعمیر نو کر کے اپنے بچیوں کے ہمراہ وہاں آرام و سکون کی زندگی بسر کر سکے۔

Related posts

Leave a Comment