بگنوتر، سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق 14 زخمی

بگنوتر، ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق 14 زخمی، حادثہ تیز رفتاری اور بارش و پھسلن کے باعث پیش آیا، زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے گلیات کے تفریحی مقامات کی سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس سے 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے،حادثہ بارش و پھسلن کے علاوہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کو مقامی افراد اورپولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں سے کچھ مریضوں کوکمپلیکس ہسپتال منڈیاں منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment