بگنوتر (نمائندہ گلیات ٹائمز) ایبٹ آباد مری روڈ پر حادثات معمول بن گئے، خطرناک موڑوں پر حفاظتی دیواریں بنانے کے مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد مری روڈ پرگاڑیوں کی آمدورفت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹریفک حادثات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،
سڑک پر کئی مقامات پر خطرناک موڑ ہیں جہاں سے گاڑیاں بےقابو ہو کر گہری کھائیوں میں جا گرتی ہیں،
خاص طور پربگنوتر کے قریب بٹنگی کے خونی موڑوں میں ہر سال کئی حادثے پیش آتے ہیں
جس سے درجنوں افراد جاں بحق یا زخمی ہو جاتے ہیں، ان حادثات کی روک تھام کے لئے حکومت نے حفاظتی دیوار بنائی تھی مگر کئی جگہوں پر اب بھی حفاظتی دیوار موجود نہیں ہے،
گلیات کے سیاسی و عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ
ایبٹ آباد مری روڈ کے تمام
خطرناک موڑوں پر بالخصوص بٹنگی کے تمام خونی موڑوں کے تمام اطراف میں مضبوط دیوار تعمیر کی جائے
تاکہ ہر
سال ہونے والے حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی روک تھام کی جا سکے۔
ایبٹ آبادمری روڈ، خطرناک موڑوں پرحادثات بڑھ گئے، حفاظتی دیواریں بنانے کا مطالبہ
