نگری بالا، پرائمری سکول باڑیاں کی چھت ندارد، بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

باڑا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں باڑیاں میں موجود سرکاری پرائمری سکول کے طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور،11412361_441104699402111_6341549759194920650_n صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور منتخب عوامی نمائندوں اصلاح احوال کا مطالبہ،11402934_441105209402060_7160404799969386049_n (1) تفصیل کے مطابق گلیات کی یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں باڑیاں نزد باڑاگلی میں موجود واحد سرکاری پرائمری سکول کی چھت پانچ سال قبل طوفانی ہواؤں کی وجہ سے اڑ گئی تھی، جس کی اب تک مرمت نہیں ہو سکی،11054460_441103842735530_4199279642061741137_n سکول کے چار میں سے دو کمروں کی چھت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات بارش اور دھوپ میں بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔11054460_441103842735530_4199279642061741137_n گاؤں کے مکینوں کے مطابق سکول کی چھت اڑے قریب پانچ سال ہو چکے ہیں مگر ارباب اقتدار، محکمہ تعلیم کے عہدیدران اور منتخب عوامی نمائندوں نے اصلاح احوال کے لئے کچھ نہیں کیا ۔11012358_441105849401996_3704846185032625565_n ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے اورصوبے میں تعلیمی انقلاب کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے بھی دو سال قائم ہو گئے ہیں مگر گورنمنٹ پرائمری سکول باڑیاں کے طلبہ و طالبات کے سروں پر چھت میسرکرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ 10616675_441104962735418_577721977087960215_nعلاقہ کے سماجی و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول باڑیاں کی چھت کی مرمت کے لئے فوری طور پر عملی اقدام کیا جائے تاکہ موسم برسات کی چھٹیوں کے فوری بعد طلبہ و طالبات اپنا تعلیمی سلسلہ بغیر کسی مشکل کے جاری رکھ سکیں۔
11412361_441104699402111_6341549759194920650_n
11012358_441105849401996_3704846185032625565_n
11412361_441104699402111_6341549759194920650_n

Related posts

Leave a Comment