مکول بالا ، جنگلی شیر کے حملہ میں 12 سالہ بچہ جاں بحق

مکول بالا(نیوز رپورٹر) گلیات کے علاقہ مکول بالا میں جنگلی شیر کے حملہ سے پانچویں کلاس کا 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ بچے کے لواحقین نے محکمہ وائلڈ لائف افسران اور اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بچے کی نعش کے ہمراہ ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ گلیات کے علاقہ مکول پائیں میں سوموار کے روز 12 سالہ اظہر ولد ارشاد اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران جنگلی شیر نے بچہ پر حملہ کر دیا جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔ مکول بالا کے مکینوں نے اس ضمن میں صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف افسران اور اہلکاروں کی غفلت کے باعث جنگلی شیر آبادی میں گھس آئے ہیں۔12239589_1060189020700299_6270856550270953261_n اس ضمن میں متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہ ہوئی۔ اہلیان علاقہ نے بتایا کہ مکول بالا کے مکین (آج) منگل کو بچے کی نعش کے ہمراہ ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف افسران کی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment