ممتاز معلم، سماجی کارکن، اور ہر دلعزیز شخصیت سردار محمد اکرم ہزاروں آنکھوں کو اشکبار کر گئے

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) ممتاز معلم، سماجی کارکن، اور ہر دلعزیز شخصیت سردار محمد اکرم ہزاروں آنکھوں کو اشکبار کر گئے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو گا۔ سماجی و سیاسی حلقوں کی طرف سے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت،AKRAM UNCLE (LATE).B

AKRAM UNCLE (LATE).AA تفصیلات کے مطابق گاؤں کسالا، یونین کسالا نگری بالا کے انتہائی قابل اور تجربہ کار استاد، سماجی کارکن اورعلاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت سردار محمد اکرم چند ماہ کی علالت کے بعد گزشتہ بدھ کو ایبٹ آباد میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ کے بعد ان کو گاؤں کسالا میں ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں افراد کی دعاؤں کے سائے اور آانسوؤں، آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔ سردار محمد اکرم 1960 میں گاؤں کسالا کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے،AKRAM UNCLE (LATE) انہوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی اور 1983 سے 2016 تک بطور استاد اپنے فرائضی منصبی ادا کرتے رہے۔ اس دوران وہ گلی بٹنگی، نلوٹھہ اور کسالا کے سکولوں میں تعینات رہے، وہ انتہائی قابل، محنتی، ایماندار اور وقت کی سختی سے پابندی کرنے والے استاد تھےAKRAM UNCLE (LATE).AA جن سے پڑھنے والے ہزاروں طالب علم فارغ التحصیل ہونے کے بعد ملک کے درجنوں محکموں میں اہم عہدوں یا دوسرے شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سردار محمد اکرم انتہائی ملنسار، شریف اور کم گو فرد ہونے کے وجہ سے علاقہ کے تمام افراد میں یکساں مقبول اور قابل احترام فرد تھے، وہ علاقہ کے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، AKRAM UNCLE (LATE).3.اور خاص طور پرغریب افراد اور نادار طلبہ کا خاص خیال رکھتے تھے۔ وہ علاقہ کی تعلیمی و سماجی پسماندگی دور کرنے کی کوششوں میں ہمیشہ سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔ AKRAM UNCLE (LATE).3.اور اس ضمن میں بننے والی کئی تنظیموں اور کمیٹیوں کے کلیدی رکن تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، چھ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ سردار محمد اکرم کے جنازہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی،AKRAM UNCLE (LATE).7.اور ان کے چاہنے والے ہزاروں افراد کی دعاؤں کے سائے اورآنسوؤں ،آہوں اور سسکیوں کے درمیان بوقت عشاء ان کو سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر علاقہ بھر کے درجنوں سیاسی و سماجی شخصیات AKRAM UNCLE (LATE).5.سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment