گورنمنٹ ہائی سکول کسالا کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی، 99 فیصد نتائج اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) گورنمنٹ ہائی سکول کسالا کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی، 99 فیصد نتائج اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، تفصیلات کے مطابق بورڈ کے امتحانات میں گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی بھاری اکثریت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو سکول کے اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کا ثبوت ہے، سکول کی کلاس نہم کی طالبہ فائزہ یونس دختر محمد یونس مرحوم نے 469 نمبر لے کر علاقہ بھر میں اول پوزیشن لی، شبانہ بی بی دختر لعل اکبر نے 438 نمبر لے کرسکول میں دوسری جب کہ صائمہ بشیر دختر محمد بشیرنے 437 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ادھر جماعت دہم کے امتحانات میں اریبہ دادن دختر دادن خان نے 872 نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن حاصل کی، نصیر احمد ولد بشیر احمد نے 790 نمبر لے کر دوسری جب کہ کلثوم نواز دختر حق نواز خان نے 786 نمبر لے کر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گاؤں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا کی اعلیٰ کارکردگی پر سکول کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment