گلیات کے گرینڈ عوامی جرگے نے جی ڈی اے ایکٹ 2016 مسترد کر دیا، احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

ایبٹ آباد ( نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات کے گرینڈ عوامی جرگے نے جی ڈی اے کا نیاقانون مسترد کر دیا۔ عوام کو اعتماد میں نہ لینے کی صورت میں احتجانی تحریک چلانے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے ایکٹ 2016 پر غور اور مشاورت کے لئے گلیات کے عوام، سیاسی و سماجی رہنماؤں،دانشوروں اور تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل گرینڈ جرگہ ضلع کونسل ایبٹ آباد میں ہوا، گرینڈ جرگہ ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر خان نے بلایا تھا، جس میں علاقہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے…

Read More

گلیات ,سیاسی قیادت حکمران ٹولے کے مذموم عزائم سے باخبر، گلیات بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات کی سیاسی قیادت حکمران ٹولے کے مذموم عزائم سے باخبر، گلیات بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق گلیات سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین کی اکثریت، موجودہ حکمران ٹولے کے جی ڈی اے کے نئے قانون کی آڑ میں گلیات کے وسائل لوٹنے کے عزائم سے بخوبی اگاہ ہے اور وہ اس کے خلاف بھرپور طریقے سے مزاحمت کرنے اور گلیات بچاؤ مہم شروع کرنے پر غور کررہی ہے، اس مہم کے تحت گلیات کے عوام کونئے قانون…

Read More

جی ڈی اے, نئے قانون کے تحت اتھارٹی ون میں شوبن جائے گی، آمنہ سردار

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) جی ڈی اے کے نئے قانون کے تحت اتھارٹی ون میں شوبن جائے گی، زیادہ اختیارات غیر سرکاری ارکان خاص طور پر چئیرمین کے پاس ہوں گے۔ اس سازش کے پس پشت کون ہے یہ کھلا راز ہے جسے ہر کوئی جانتا ہے۔ ان خیالات کے اظہار مسلم لیگ نواز کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے گلیات ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نئے قانون پر کئی اعتراضات ہیں، اتھارٹی کا اختیار نجی یا غیر سرکاری ارکان…

Read More

جی ڈی اے قانون عمران خان کے دوستوں کی ایماپر لایا گیا، وہ جی ڈی اے کو اپنی لونڈی بنانا چاہتے ہیں، عبدالرزاق عباسی

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) جی ڈی اے کا نیا قانون عمران خان کے کاروباری دوستوں کی ایما پر لایا گیا، وہ جی ڈی اے کو اپنی لونڈی بنانا چاہتے ہیں،عبدالرزاق عباسی، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے امیر عبدالرزاق عباسی نے بھی جی ڈی اے کے نئے قانون کی مخالفت کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جی ڈی اے کو کمپنی یا کارپوریشن بنانے کی بجائے اس کی پرانی حیثیت برقرار رکھی جائے۔ اتھارٹی کا اختیار حکومت کے پاس ہونا چائیے، بدعنوان افسران کو فارغ…

Read More

جی ڈی اے کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے۔ سردار شیر بہادر

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) ضلع ناطم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر خان نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2016 کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیا ایکٹ جی ڈی اے کو ایک کمپنی میں تبدیل کر دے گا جس کے ذریعے گلیات کے وسائل کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے مگر ہم جی ڈی اے کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے۔ سردار شیر بہادر خان نے گلیات ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس ایکٹ کے تحت جی ڈی اے کا کنٹرول کچھ…

Read More

جی ڈی اے کا نیا قانون گلیات کے وسائل لوٹنے کا حکومتی پروانہ ہے، چار نجی ارکان مل کرگلیات نیلام کر سکتے ہیں

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) جی ڈی اے کا نیا قانون گلیات کے وسائل لوٹنے کا حکومتی پروانہ ہے، چار نجی ارکان مل کرگلیات نیلام کر سکتے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں اور مبصرین کی رائے۔ تفصیلات کے مطابق گلیات کے سیاسی و سماجی حلقوں، پڑھے لکھے طبقے اور مبصرین نے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جی ڈی اے کا نیا قانون گلیات کے وسائل لوٹنے کا حکومتی پروانہ ہے، یہ کالا قانون ہے جو غیر جمہوری انداز میں اور علاقہ کے عوام کی امنگوں کے برخلاف…

Read More

گلیات کے وسائل لوٹنے کا منصوبہ، مال پرست ٹولے نے قانون بدل کر لوٹ سیل کی راہ ہموار کر لی

ایبٹ آباد (ںمائندہ گلیات ٹائمز) مال پرست ٹولے نے گلیات کے وسائل لوٹنے کا منصوبہ بنا لیا، جی ڈی اے ایکٹ تبدیل کر کے بندر بانٹ کی راہ ہموار کر لی، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت میں شریک مال پرست ٹولے نے قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال ملک کےمعروف سیاحتی علاقہ گلیات کی بیش قیمت اراضی اور دیگروسائل کو لوٹنے کامنصوبہ بنایا ہے جس کے پہلے مرحلے میں آج سے 20 سے قبل تشکیل پانے والی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ مجریہ 1996 کی بجائے…

Read More

یوسی نگری بالا اور گاؤں کسالا کی ترقی میرے گھر کی ترقی ہے، سردار شیر بہادر خان

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) یونین کونسل نگری بالا اور خاص طور پر گاؤں کسالا میرا آبائی علاقہ ہے اس کی ترقی میرے گھر کی ترقی ہے، تعلیم، صحت، پانی ، اور سڑکوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا، ضلع ناظم سردار شیر بہادر خان، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں کسالا میں ریالا کے مقام پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر بہادر خان نے کہا یو سی نگری بالا کی…

Read More