سردار شیر بہادر کا یو سی نگری بالا کا طوفانی دورہ، ایک دن میں 6 اجتماعات میں شرکت

نگری بالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) ضلع ناظم سردار شیر بہادرخان کا یونین کونسل نگری بالا کا طوفانی دورہ، ایک دن میں چھ مقامات پر عوامی اجتماعات میں شرکت، تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسہ میں یونین کونسل نگری بالا کا طوفانی دورہ کیا اور ایک دن میں چھ مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات میں شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے گلی بٹنگی، دکھن نلوٹھہ، دکھن تتریلہ، کسالا، کٹلیاں اور تریڑی کے مقامات پر کارنرمیٹنگز کیں، اس موقع پرعمائدین اور عوام علاقہ نے انہیں درپیش مسائل سے اگاہ کیا، سردار شیر بہادر خان نے لوگوں کے یقین دلایا کے کہ وہ اپنے دائرہ کار اور اختیارات کے مطابق ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے سردار شیر بہادر کواپنی بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا
kasala.1a

Related posts

Leave a Comment