عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں، سردار شیر بہادر نے بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کر دی

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادرخان نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی، آئندہ عام انتخابات میں شرکت کے لئے تیاریاں، این اے 18 اور پی ایف 48 سمیت کئی حلقوں سے انتخاب لڑنے پر غور۔ تفصیلایت کے مطابق ضلع ناظم اییٹ آباد سردار بہادر خان نے ائندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے پر سنجیدگی سے غور و فکر کے بعد دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اور عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مہم کے دوران وہ مختلف یونین کونسلوں کے ہر دیہات میں محلہ کی سطح پر لوگوں سے بالمشافہ ملاقاتیں کریں گے اور بعد ازاں بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اور اگلے 2 سال کے دوران ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے ترقیاتی کام کر کے اپنے سیاسی حمایت بڑھائیں گے، اگلے عام انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے علاوہ صوبائی حلقوں بشمول پی ایف 48 سے انتخاب لڑنے کا سوچ رہے ہیں، اس سلسلہ میں وہ حتمی فیصلہ عام انتخابات کے وقت سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے دوستوں اور حامیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment