سردار شیر بہادر کا دورہ کامیاب بنانے پر کوآرڈی نیٹر سردار عارف گوہر کو خراج تحسین

دکھن تتریلہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) کوآرڈی نیٹرسردارمحمدعارف گوہرکو سردارشیر بہادرکا یوسی نگری بالا کاطوفانی دورہ کرانے پر خراج تحسین۔ باڑہ گلی تاکسالا روڈ پر موجود مٹی اور پتھر کے تودے ہٹوانے اورباڑیاں تا دکھن روڈ کودوبارہ کھلوانے میں سردار عارف کا کردار قابل ستائش ہے، عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق یو سی نگری بالا کے عوامی و سیاسی حلقوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اور کوآرڈی نیٹر سردار محمدعارف گوہر کی طرف سے علاقہ کے مسائل حل کرانے کے کے لئے سرگرم کردار ادا کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ضلع ناظم کے توسط سے بارا گلی تا کسالا روڈ پر عرصہ دراز سی پڑے مٹی اور پتھر کے تودے ہٹوا کر عوام علاقہ کی ایک دیرینہ مسلہ حل کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی حالیوں بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والے باڑیاں تا دکھن تتریلہ روڈ کو کھلواکرعوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔ دریں اثنا سردار عارف گوہر نے ضلع ناظم سردار شیر بہادر خان کے یونین کونسل نگری بالا کے طوفانی دورے کی کامیابی ممکن بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ضلع ناظم کو عوامی مسائل سے اگاہی ہوئی ہے اور عوام علاقہ اور ان کے درمیان رابطے قائم ہوئے ہیں۔ اور علاقہ کی ترقی کی راہ کھل گئی ہے۔ اس موقع پر سردار عارف گوہر نے کہا ہے کہ ضلع ناظم کی رہنمائی اور عوام علاقہ کے تعاون سے سیاسی و سماجی خدمت کے کام جاری رکھیں گے۔

Related posts

Leave a Comment