یوسی نگری بالا اور گاؤں کسالا کی ترقی میرے گھر کی ترقی ہے، سردار شیر بہادر خان

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) یونین کونسل نگری بالا اور خاص طور پر گاؤں کسالا میرا آبائی علاقہ ہے اس کی ترقی میرے گھر کی ترقی ہے، تعلیم، صحت، پانی ، اور سڑکوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا، ضلع ناظم سردار شیر بہادر خان، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں کسالا میں ریالا کے مقام پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر بہادر خان نے کہا یو سی نگری بالا کی ترقی کے لئے انہوں نے پچانوے لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے تھے جو مخالفین نے مقدمہ کر کے بند کرا دئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسالا اور ریالا کے عوام کو درپیش تعلیم، صحت، پانی اور سڑک کے مسائل حل کرانے کے لئے ایک مربوط پروگرام پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور علاقہ کے لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت ان سے ان کے دفتر یا گھر میں رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت ایک مشن کے تحت کریں گے اوراللہ کی مدد اور عوام کی دعاؤں اور تعاون سے اپنے مخالفین کے تمام حربوں کو ناکام بنائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment