جی ڈی اے کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے۔ سردار شیر بہادر

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) ضلع ناطم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر خان نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2016 کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیا ایکٹ جی ڈی اے کو ایک کمپنی میں تبدیل کر دے گا جس کے ذریعے گلیات کے وسائل کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے مگر ہم جی ڈی اے کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے۔ سردار شیر بہادر خان نے گلیات ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس ایکٹ کے تحت جی ڈی اے کا کنٹرول کچھ سیاسی شخصیات کے دوستوں کے ہاتھوں میں دئیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہےمگر ہم اس منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا کنٹرول غیر سرکاری افراد کے ہاتھوں یا صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہونا چائیے، بلکہ اس کو ضلع کونسل کے زیرکنٹرول ہونا چائیے۔ اتھارٹی کے ارکان کے تقررکا اختیار بھی ضلعی حکومت کے پاس ہونا چائیے۔ غیر سرکاری ارکان کا تعلق ایبٹ آباد بالخصوص گلیات سے ہونا چائیے۔ گلیات کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں ضلعی حکومت کو شامل کیا جانا چائیے۔ گلیات میں موجود کاروبار اور روزگار کے مواقع میں مقامی یعنی گلیات کے لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر موقع ملناچائیے۔ انہوں نے کہا وہ اس ظالمانہ ایکٹ کے خلاف عوام سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment