گلیات ,سیاسی قیادت حکمران ٹولے کے مذموم عزائم سے باخبر، گلیات بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات کی سیاسی قیادت حکمران ٹولے کے مذموم عزائم سے باخبر، گلیات بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق گلیات سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین کی اکثریت، موجودہ حکمران ٹولے کے جی ڈی اے کے نئے قانون کی آڑ میں گلیات کے وسائل لوٹنے کے عزائم سے بخوبی اگاہ ہے اور وہ اس کے خلاف بھرپور طریقے سے مزاحمت کرنے اور گلیات بچاؤ مہم شروع کرنے پر غور کررہی ہے، اس مہم کے تحت گلیات کے عوام کونئے قانون میں موجودقابل اعتراض مواد کے بارے میں اگاہ کریں گے۔ گلیات سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے عندیہ دیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے نئے قانون کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اور علاقہ کے وسائل کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے لہر ممکن قدم اٹھائیں گے

Related posts

Leave a Comment