تحصیل ناظم نے غلطی مان کر معافی مانگ لی۔ معاف کر دیا جائے، سردار نیاز

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے کسالا سکول تقریب شکایت کے معاملے پر اپنی غلطی مان کر معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا سے رکن تحصیل کونسل سردار محمد نیاز نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں ہونے والی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں ہونے والی تقریروں پر کی جانے والی شکایت کو غلط تسلیم کر لیا ہے اور اس پر معذرت کر لی ہے ، سردار نیاز نے بتایا کہ تحصیل ناظم نے جو کیا وہ غلط تھا اورانہوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اورانہوں نے میرے علاوہ نگری بالا کے منتخب رکن ضلع کونسل کرنل ریٹائرڈ سردارشبیر احمد، اور یونین کونسل کے بعض معززین سے اس واقعہ پر معذرت کی ہے اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کر لے تو ہمیں کیا کرنا چائیے ؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کرتا ہے تو ہمیں چائیے کہ اس کو معاف کر دینا چائیے۔

complaints-by-tn
sardar-niaz-photo
%d9%86%d8%a7%d8%b8%d9%85-%d9%be%db%8c%da%86

Related posts

Leave a Comment