تقریب میں تحصیل ںاظم موبائل سے کھیلتے رہے، کسی کے کہنے پر بچے پر الزام لگا دیا، ذرائع

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تقریروں کے دوران تحصیل ناظم اپنے موبائل پر گیمز کھیلتے رہے، انہوں نے توجہ سے کوئی تقریر سنی ہی نہیں، سیاسی انتقام کے لئے ایک بچے کونشانہ بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں جشن آزادی کے حوالہ سے ہونی والی تقریب میں کی گئی تقریروں پر شکایت کرنے والے تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی تقریب کے دوران مسلسل اپنے موبائل پر گیمز کھیلتے رہے اور انہوں نے توجہ سے بچوں کی تقریریں سنی ہی نہیں، انہوں نے کسی اور کے کہنے پر شکایت کی، جس کا مقصد تقریری مقابلہ میں شامل چھٹی جماعت کے ایک طالبعلم حزیفہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا تھا، بتایا جاتا ہے کہ حذیفہ کے خاندان نے پچھلے سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم کے حمایتی امیدواروں کے بجائے کسی دوسرے امیدوار کو ووٹ دئیے تھے۔ اور پھر چند ہفتے پہلے ضلع ناظم سردار complaints-by-tnشیر بہادر خان کا جلسہ بھی گاؤں میں کرایا تھا جس کا تحصیل ناظم کے حامیوں کو رنج تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے یہ ڈرامہ کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment