سردار نیاز نے بھی تحصیل ناظم کی مذمت کردی

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) یونین کونسل نگری بالا سےمنتخب رکن تحصیل کونسل سردار محمد نیاز نے بھی تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی مذمت کر دی، تفصیلات کے مطابق گلیات بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے دوران بچوں کی تقریروں کو ریاست مخالف قرار دینے کے جھوٹے الزام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، ان کے اس غیر زمہ دارانہ فعل کی مذمت کرنے والوں میں یونین کونسل نگری بالا سےمنتخب رکن تحصیل کونسل سردار محمد نیازبھی شامل ہیں، گلیات ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تقریب میں موجود تھے، صرف نماز کے لئے اٹھ کر باہر گئے، ان کی موجودگی میں کسی بچے نے ریاست یا حکومت پاکستان کے خلاف کوئی تقریر نہیں کی، انہوں نے کہا کہ وہ پوری یونین کونسل کے نمائندے ہیں اورکسی کو صحیح یا غلط طور پر اپنی یونین کونسل میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، گلیات ٹائمز کے اس سوال پر کہ کیا وہ تحصیل ناظم کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں، تو سردار نیاز کا جواب تھا، جی بالکل، مزمت کرتا ہوں۔

%d9%86%d8%a7%d8%b8%d9%85-%d9%be%db%8c%da%86

Related posts

Leave a Comment