غلط الزامات ، تحصیل ناظم صادق نہیں رہے، نااہل قرار دیا جائے، فوگ

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) غلط اور جھوٹے الزامات لگانے پر تحصیل ناظم ایبٹ آباد کو نااہل قرار دیا جائے ، فیوچر آف گلیات کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گلیات کی ترقی ، عوامی حقوق کے تحفظ اور مقامی مسائل حل کرانے کے لئے سرگرم غیر سرکاری تنظیم فیوچر آف گلیات (فوگ) نے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب میں ہونے والی تقریروں کو پاکستان مخلاف قرار دے کر سکول انتظامیہ اور گاؤں کو بدنام کرنے کے اقدام پر تحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحاق سلیمانی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تحصیل ناظم نے نامعلوم مقاصد لے لئے سکول کے طلبہ اور اساتذہ پر بےبنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے ہیں جس کے بعد وہ صادق و امین نہیں رہے اس لئے ان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ناہل قرار دیا جئے، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنی پوسٹ میں فوگ نے اسحاق سلیمانی کی جھوٹی شکایت کو مجرمامہ اور ناقابل معافی فعل قرار دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنا جھوٹ ثابت ہوجانے پر اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔

complaints-by-tn

Related posts

Leave a Comment