اٹھائیس سال فوج میں رہا، ریاست کے خلاف کوئی تقریر ہوتی تو کبھی خاموش نہ رہتا، کرنل شبیر

ایبٹ آباد ( نمائندہ گلیات ٹائمز) کسی بھی تقریر میں ریاست یا حکومت پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہ تھا، اٹھائیس سال فوج میں رہا ہوں ، اگر ریاست پاکستان کے خلاف کچھ بولا گیاہوتا تو میں کیسے خاموش رہ سکتا تھا، تحصیل ناظم زیادہ تر وقت اپنے موبائل سے کھیلتے رہے، کرنل شیر احمد، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا سے منتخب رکن ضلع کونسل سردار شبیر احمد نے گلیات ٹائمز کو بتایا کہ وہ سولہ اگست کہ جشن آزادی کے حوالہ سے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں ہونے والی تقریب میں بذات خود موجود تھے، بچوں نے اچھی تقریریں کیں کچھ اپنے موضوع سے ہٹ گئے ایک بچے نے سماجی برائیوں اور سیاسی مسائل کا ذکر کر کے کہا کہ ہم حقیقی طور پر تب آزاد ہوں گے جب ہم ان برائیوں اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے مگرکسی بھی تقریرمیں ریاست پاکستان، حکومت یا کسی حکومتی ادارے کے خلاف کچھ نہیں کہا گیا، میں نے اٹھائیس سال افواج پاکستان میں ملازمت کی ہے اگر کسی نے وہاں کچھ ایسا بولا ہوتا تو میں کس طرح خاموش رہ سکتا تھا، تحصیل ناظم نے حقائق کے برعکس بےبنیاد الزمات پر مبنی جھوٹی شکایت کروائی، تحصیل ناظم پوری تقریب کے دوران زیادہ تر وقت اپنے موبائل سے کھیلتے رہے، انہوں نے غلط شکایت کی جس کی تحقیقات ہونی چائیے اور الزامات غلط ثابت ہونے پر تحصیل ںاظم کو چائیے کہ وہ اپنی شکایت واپس لیں، اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول کسالا کے طلبہ و اساتذہ اور گاؤں کے لوگوں سے باقاعدہ طور پر معافی مانگیں۔

complaints-by-tn

Related posts

Leave a Comment