اورنگزیب نلوٹھہ نے ہاڑی کھیترتا کسالا روڈ کے لئے 3 کروڑ کا اعلان کردیا

چہڑھ (نمائندہ گلیات ٹائمز) سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے چہڑھ تا کسالا روڈ کے لئےتین کروڑروپے دینے کا اعلان کر دیا، کام جلد شروع ہو گا، مزید خوشخبری بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر اور حلقہ پی ایف 47 سے ممبرصوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے یونین کونسل دیوال منال کے علاقہ کھن( گھونی) تریڑی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیرو ترقی پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کا خواب ہے جس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انہوں نے عوام کے مطالبہ پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چہڑھ تا کسالا روڈ کے ہاڑی کھیتر تا تھوہاکٹھہ سیکشن کےلئے تین کروڑ (دو کروڑ نوے لاکھ) روپے کا منصوبہ منظورکر لیا گیا ہے۔ اس سڑک کی کشادگی اور پختگی کا کام جلد شروع ہو جائے گا، بعض مقامات پر نیا سروے کر کے سڑک تعمیر کی جائے گی۔ جلسہ سےارکان ضلع کونسل سردار شمیم اور سردار مشتاق، ارکان تحصیل کونسل سردار وسیم اور سردار مطیع الرحمان، کے علاوہ سردار گلفراز، سردار راشد، اورنگزیب، سردار سیف الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

Related posts

Leave a Comment