مرتضٰی عباسی کسالا تا تھوہا کٹھہ روڈ کے لئے 3 کروڑ دینے پر تیار

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور حلقہ این اے 18 سے منتخب رکن قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے کسالا تا تھوہا کٹھہ روڈ کے لئے ساڑھے 3 کروڑ روپے دینے کا عندیہ دے دیا ۔ اعلان ایک عوامی جلسے میں کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور حلقہ این اے 18 سے رکن قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے گاؤں کسالا کی اہم سماجی شخصیت سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ اپنےپاس موجود ترقیاتی فنڈزمیں سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کسالا تا تھوہا کٹھہ روڈ کی پختگی کے لئے دینا چاہتے ہیں اور اس کا اعلان وہ کسالا میں ایک عوامی جلسے میں کرنا چاہتے ہیں، مذکورہ سماجی شخصیت نے اس بات کی اطلاع گاؤں کسالا سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں بشمول کونسلرز اور چئیرمین ولیج کونسل کو کر دی ہے۔ گاؤں کسالا کے عوام کی اکثریت کسالا تا تھوہاکٹھہ روڈ کو موجودہ دورحکومت کے دوران ہر صورت پختہ کرنے کر حامی ہے ۔ شنید ہے کہ اس منصوبے پر جلد پیش رفت ہو گی۔

Related posts

Leave a Comment