پچیس رمضان بروز جمۃ الوداع ، گلیات ٹائمز کا باقاعدہ آغازکردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آج پچیس رمضان المبارک بروز جمۃ الوداع، گلیات ٹائمز کا باقاعدہ آغازکردیاگیاہے، گلیات ٹائمز ایک آن لائن نیوزپیپر (اخبار) ہے جس میں قومی، عالمی، صوبائی اور گلیات کی مقامی خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے مضامین، کالم، بلاگ، علم وادب ، دلچسپ معلومات اورتعلیم وتربیت کے لئۓ خاص اہتمام کیاگیاہے، گلیات ٹائمز میں گلیات کے بارے میں معلومات بھی شائع کی جاتی ہیں جس میں گلیات کی زبان و ادب ثقافت، تاریخ و معیشت، سیاحت، وسائل و مسائل کو اجاگر کیاجاتا ہے۔ گلیات ٹائمز میں افکاروخیالات کے اظہارکے لئۓ بھی مواقع فراہم کئے گئے ہیں جس میں کسی بھی موضوع پر لکھنے والے نئے لکھاریوں کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ گلیات ٹائمز گلیات کے عوام کی پہچان اور ان کے دلوں کی آواز ہے جس کا مقصد گلیات کے تشخص اور پہچان کو اجاگرکرنا اور گلیات سے متعلق مختلف امور پر روشنی ڈالنا ہے اس کے ساتھ ساتھ عوام کو عالمی، قومی اور صوبائی سطح پر پیش آنے والے تازہ حالات و واقعات سے اگاہ کرنا بھی اہم مقصد ہے۔

Related posts

Leave a Comment