پی ٹی ایم پر پابندی، ارکان کی رکنیت ختم کرنے کامطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)  پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور وزیر مملکت علی محمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کی اسمبلی رکنیت کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں پر حملے کرنے والوں اور قومی پرچم و دو قومی نظریے کے مخالفین کو اس ایوان میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں اس ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان ہماری ماں ہم سب کو عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جلسوں میں پاکستانی پرچم کو نہیں جانے دیا جاتا تو کسی کو پختون کارڈ استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا ہمارے منسٹرز، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم عمران خان خود ایک پختون ہیں، پختون سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment