نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی

اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔ “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکایہی نعرہ اگلے الیکشن  میں ہار جیت کا فیصلہ کرے گا،سیاسی وابستگیوں اورذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر گلیات میں سیاحت کے فروغ کے اس اہم منصوبی کی حمایت کریں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکاء کا عزم۔  تفصیلات کے مطابق گلیات میں سیروسیاحت کے فروغ بالخصوص نتھیاگلی سے براستہ میراجانی ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیراورڈگری بنگلہ فیسٹیول کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کے رہنما جاوید قریشی کی رہائش گاہ انصاف منزل، سیکٹر جی تھرٹین فور، اسلام آباد منعقد ہوا، جس میں گلیات کی سماجی و سیاسی شخصیات، صحافی حضرات، اور معززین علاقہ نے شرکت کی جن میں جاوید قریشی، شہزاد گل، ملک محمد رفیق،زرداد اعوان، نذیراعوان ، پروفیسر ڈاکٹر منظور ناظر، نذیر احمد اعوان، ناصر کڑلال، عبدالواسع خان، نعیم اعوان، سردار راشد خان، عاطف قیوم، ملک صابر اعوان، شوکت علی تبسم، ملک اکرم اعوان، ملک صفدر، سردار شیراز احمد، ملک نزاکت فرید، ملک غلام دستگیر، باسط ملک، زاہد خان، رانا عابد، محمد ساجد، فیضان عباسی، ملک محمد سعید، محمد فرمان، عادی ملک، محمد ہارون، اور دیگر حضرات شامل ہیں۔ اجلاس میں جاوید قریشی، ملک زرداد اعوان، ملک محمد رفیق اور دیگرشرکاء نے گلیات میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نتھیاگلی سے براستہ میراجانی ٹھنڈیانی روڈ کی فوری تعمیر پر ضرورت پر زور دیا۔اور اس ضمن میں بعض سیاسی شخصیات کے طرف سے اپنے ذاتی و سیاسی مقاصد کے لئۓ اس ترقیاتی منصوبے کی مخالفت پر تشویش کااظہار کیا گیا اورعہد کیا گیا کہ علاقہ کی سرکردہ شخصیات اور شرکائ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی مفادات کو بالاتررکھتے ہوئے اس منصوبے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔اوراس ضمن میں سامنے آنے والی ہر مشکل اور مخالفت کا مل کا مقابلہ کریں گے۔شرکاء نے اس منصوبے کے لئے جدوجہد کرنے پر جاوید قریشی زرداد اعوان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کے مثبت کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پرپی ٹی آئی جاوید قریشی نے کہا کہ اس منصوبے سے منسلک تمام یونین کونسلز کے عوام اس سیاحتی منصوبے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اور اگلے عام انتخابات میں اس امیدوار کو ووٹ دیں گے جو اس منصوبے کی حمایت کریں گے۔ “روڈ دو، ووٹ لو” اب عوامی نعرہ بن چکاہے جو اس روڈ کے مخالفت کرےگا عوام اسے مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت یا لیڈر اس منصوبے کو عملی جامع پہنائے گے ہم ان کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پرروز ٹی وی سے وابستہ صحافی نعیم اعوان نے ڈگری بنگلہ فیسٹیول کے انعقاد سے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ڈگری بنگلہ فیسٹیول کی پروگروام کی بھرپور حمایت کی اور اس کے کامیاب انعقاد کے لئۓ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  

Related posts

Leave a Comment