ایبٹ آباد، بعدازانتخابات دھاندلی، ترقیاتی سکیموں کا لالچ دےکرآزادامیدواروں کی وفاداریاں خریدنے کا سلسلہ جاری، الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لیں

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوامیں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعدآزاداراکین کی وفاداریاں خریدنے کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال اور بعداز انتخابات دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع میں بڑی تعداد میں جیتنے والے آزاد اراکین ضلع و تحصیل کونسل کی وفاداریاں خریدنے کے لئے انہیں ترقیاتی سکیموں کا لالچ دیا جارہا ہے۔اور ضلع و تحصیل حکومتیں بنانے کے لئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں 30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی ایک بڑی…

Read More

سردار ادریس , سردار رضا کے ذریعے یو سی نگری بالا کے نتائج تبدیل کرانا چاہتے ہیں، مہر شبیر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، سردار محمد یعقوب کی بہو اور یونین کونسل نگری بالا سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل، کرنل ریٹائرد شبیر کی اہلیہ مہر شبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدر ادریس، یو سی نملی میرا سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے ممبر ضلع کونسل سردار وقار نبی کے ساتھ مل کر سردار وقات نبی کے رشتہ دار چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کے ذریعے یونسل کونسل نگری بالا کے انتخابی نتائچ تبدیل کرنے کی…

Read More

اکیڈمک ایکسیلنس فورم یونیورسٹی اساتذہ کی ترقی کے لئے کام کرے گا۔ ڈاکٹر غازی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) اکیڈمک ایکسیلنس فورم کا مقصد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے اساتذہ اور محققین کے لئے ترقی و سربلندی کی منازل حاصل کرنے کے لئے مناسب اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے کام کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے ایک تفصیلی منشور ترتیب دیا ہے جس پر ہم تمام اساتذہ کرام اور محقیقین جامعہ کے تعاون اور مسلسل و مربوط کوششوں کے ذریعے عملدرآمد کرنے کی کوششیں کریں گے۔ ان خیالات کے اظہار اکیڈمک ایکسیلنس فورم، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد…

Read More

نادرا کا بائیومیٹرک نظام ناقص نکلا

اسلام آباد (سردار شہریار منظور سے) بلندو بانگ دعوے ٹھس، نادرا کا بائیومیٹرک نظام ناقص نکلا، کئی شہریوں کے انگھوٹوں کی تصدیق ممکن نہیں، کئی شہری موبائل فون کی سہولت سے محروم، انگوٹھوں کی تصدیق کے نظام کو مکمل، جامع اور غلطیوں سے پاک کرنے کے اقدامات کئے جائیں، نادرا اورحکومت پاکستان سے شہریوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بلندوبانگ دعووں کے باوجود نادرا کا انگوٹھوں کی تصدیق کا نظام مکمل اور جامع نہیں ہے ، نادرا کے پاس شہریوں کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات کا ریکارڈ نامکمل ہے…

Read More

گلیات میں پھر برف باری‘ حسین مناظر نے دل موہ لیا

نتھیا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) عموما گلیات میں برف باری دسمبر اور جنوری کے مہنیوں میں ہوتی ہے مگر اس بات فرری اور مارچ بازی لے گئے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ موسم صاف ہو جائے گا برفباری اور بارش کا ایسا  سلسلہ شروع ہوا ہے کہ جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس بار گلیات کا رخ کیاہے جنکہ انتظامیہ نے بھی یہ بات یقینی بنائی کہ سڑکیں زیادہ دیر بند…

Read More

ریحام خان مستقبل میں تحریک انصاف کی قائد اور پاکستان کی وزیراعظم بن سکتی ہیں ، تجزیہ کار

اسلام آباد (تجزیہ: منظور ناظر) عمران خان کی نئی دلہن ریحام خان مستقبل میں ممکنہ طور پرتحریک انصاف کی قائد اور پاکستان کی وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ جنوبی ایشیا کی سیاسی تاریخ اور پاکستان کے معروضی حالات کے پیش نظر اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ریحام خان مستقبل میں کسی وقت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سنبھال سکتی ہیں اور اس صورت میں وہ پاکستان کی وزیراعظم کی امیدوار بھی ہو سکتی ہیں، اگرچہ تحریک انصاف کے قائد ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے کے علمبردار ہیں…

Read More

شادی کا طویل ترین جشن، عمران خان کارکنوں سے چار مہینے دھرنے کے نام پر بھنگڑے ڈلواتے رہے، ناقدین کا الزام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ریحام خان سے عمران خان کی شادی، عمران کی بہنیں ناراض، کارکن خوش، مہینوں بھنگڑے ڈالتے رہے، موجودہ دور میں شادی پر طویل ترین عرصے کے لئے خوشیاں منانے کا ریکارڈ۔ عمران دھرنے کا نام پر اپنی شادی کی خوشی میں کارکنوں سے مہینوں بھنگڑے ڈلواتے رہے، ناقدین کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے شادی کرنے پرعمران خان کے خاندان کے لوگ خاص طور پران کی بہنیں ناراض ہیں اور ان کی طرف سے اس شادی کی مخالفت اب بھی جاری ہے اور انہوں…

Read More

ریحام عمران شادی 7محرم یکم نومبر کو ہوئی، 9 ہفتے خفیہ رکھنے کے بعد اعلان کیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عمران خان اور ریحام خان کی شادی کو 9 ہفتے خفیہ رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ریحام خان سے شادی عاشورہ محرم سے تین دن قبل یعنی 7 محرم بتاریخ یکم نومبر 2014 کو اسلام آباد میں اس وقت ہوئی تھی  جب تحریک انصاف کا دھرنا کافی زوروشور سے جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق شادی کو 9 ہفتے خفیہ رکھا گیا تاہم ریحام خان شادی کو خفیہ رکھنے کے حق میں نہیں تھیں اور وہ میڈیا میں اپنے دوستوں کے ذریعے اس راز…

Read More

مستقبل کی ممکنہ وزیراعظم ریحام خان ہزارہ وال نکلیں، تعلق مانسہرہ کے علاقےبفہ اور لغمانی خاندان سے ہے۔

اسلام آباد (سردار شہریار سے) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نئی دلہن اور مستقبل کی ممکنہ وزیر اعظم ریحام خان ہزارہ وال نکلیں، ریحام خان کے والد ڈاکٹرنیررمضان کا تعلق ضلع مانسہرہ کی یونین کونسل بفہ سے تھا، تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مستقبل کی ممکنہ وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نئی دلہن ریحام خان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ریحام خان کا تعلق سوات یا مردان سے ہے مگر گلیات ٹائمز کے تحقیق اور…

Read More

سردار محمد عثمان کو جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ کی تقریب میں گولڈ میڈل دیا گیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) گلیات ٹائمز کے  جدہ سعودی عرب میں بیورو چیف ، سینئر صحافی اور ڈپٹی آرگنائزر جرنلسٹس فاونڈیشن پاکستان، سعودی عرب ، سردار محمد عثمان کو جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ کی تقریب میں گولڈ میڈل دیا گیا ۔ سردار محمد عثمان سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں اورملازمت کے ساتھ وہ دیار غیر میں پاکستانی اور کشمیر ی کمیونٹی کے شب وروز کی رپورٹس کو قومی اور ریاستی اخبارات میں شامل اشاعت کراتے ہیں ۔ سردار عثمان کے والد جناب…

Read More