یو سی نگری بالا، کرنل شبیرنے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد قرار دے کر مسترد کر دئیے

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر احمد نے یو سی نگری بالا میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ پوری یونین کونسل کے تمام 13 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ شفاف اور پرامن طور پر ہوئی تھی دوبارہ انتخاب کرانے کے مطالبات بلاجواز ہیں، تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے فرزنداور یونین کونسل نگری بالا سے نو منتخب رکن ضلع کونسل کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر احمد نے دی گلیات ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یونین کونسل نگری بالا میں…

Read More

سردارسمیع نےانتخابی نتائج مسترد کردئیے، پوری یوسی نگری بالامیں دوبارہ انتخاب کا مطالبہ

نگری بالا (نمائندہ گلیات) سردار سمیع الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے، پوری یونسل کونسل میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نگری بالا کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار ولی الرحمان کے بھتیجے اوریونین کونسل نگری بالا سے تحصیل کونسل کے امیدوارسردار سمیع الرحمان نے یونین کونسل میں ہونے والے حالیہ انتخابی نتائج کومسترد کر دیا ہے، گلیات کی آواز اور علاقہ کے پہلے اور واحد آن لائن اخبار گلیات ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار سمیع الرحمان نے کہا کہ پوری یونین کونسل…

Read More

سردار ادریس , سردار رضا کے ذریعے یو سی نگری بالا کے نتائج تبدیل کرانا چاہتے ہیں، مہر شبیر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، سردار محمد یعقوب کی بہو اور یونین کونسل نگری بالا سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل، کرنل ریٹائرد شبیر کی اہلیہ مہر شبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدر ادریس، یو سی نملی میرا سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے ممبر ضلع کونسل سردار وقار نبی کے ساتھ مل کر سردار وقات نبی کے رشتہ دار چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کے ذریعے یونسل کونسل نگری بالا کے انتخابی نتائچ تبدیل کرنے کی…

Read More

گلیات، نیب نے کرپٹ امیدواروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

پشاور، ایبٹ آباد (بیورورپورٹ) نیب خیبر پختونخوا نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے کرپٹ مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، کرپٹ مافیا میں سراسیمگی پھیل گئی، جان بچانے کے لئے سیاسی شخصیات سے رابطے شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گلیات ٹائمز میں خبر کی اشاعت اور عوامی شکایات کے بعد کہ کچھ شہرت یافتہ کرپٹ ریٹائرڈ سرکاری اہلکار حالیہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، نیب خیبرپختونخوا نے نوٹس لیا ہے اور ریٹائرڈ کرپٹ اہکاروں کے خلاف شکایات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ گلیات…

Read More

لٹیرے ریٹائر سرکاری اہلکار سیاسی میدان میں، انتخابات جیت کر پھر لوٹ مار کی تیاریاں

نتھیاگلی، کالاباغ، خانسپور، چھانگلہ گلی، نگری بالا، بگنوتر، کسالا (نمائندگان گلیات ٹائمز)، کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے بنائی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی سے سیاسی قیادت خریدنے کے لئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ مال، جنگلات اور پولیس کے کرپٹ اہکار ریٹائر ہونے کے بعد دولت لوٹنے کی ہوس میں کوچہء سیاست میں وارد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے جمع کی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی گئی…

Read More

یو سی نگری بالا، سردار حمید اور کرنل شبیرمیں مقابلہ ہو گا۔

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ)، یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، صلح مشورے مکمل، ناظم کے لئے دو سابقہ دوستوں کے بیٹے آمنے سامنے، سردار حمید گل زمان اور کرنل شیبر یعقوب بالترتیب مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اور صلح مشورے مکمل ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے حامیوں کا ایک اجلاس سردار ہاؤس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ…

Read More

بلدیاتی انتخابات، عوام دوست امیدواروں کی حمایت کریں گے، اسد اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ) یوتھ ویلفیئر پاکستان کے صدر اور تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر، سردار اسد اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں اب کوئی ان کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ عوامی حمایت کے دعوے کرنے والے نام نہاد لیڈروں کو عوام مسترد کر کے رسوا کر دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 18 اور پی کے 48 میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے…

Read More