بگنوتر، سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین کھائی میں جا گری، 3 جاں بحق 14 زخمی

بگنوتر، ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق 14 زخمی، حادثہ تیز رفتاری اور بارش و پھسلن کے باعث پیش آیا، زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے گلیات کے تفریحی مقامات کی سیر کے لئے آنے والے طلبہ کی وین تھانہ بگنوتر کی حدود میں بٹنگی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس سے 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی…

Read More

3جی ٹیکنالوجی کا کمال، گلیات میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر

نتھیاگلی ( نمائندہ گلیات ٹائمز) 3جی ٹیکنالوجی کی بدولت گلیات بھرمیں انٹرنیٹ کی تیز رفتارسہولت میسر، گلیات کے صارفین انٹرنیٹ پر دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنے کے قابل ہو گئے۔ سماجی و عوامی حلقوں کا 3 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر حکومت پاکستان اور موبائل کمپنیوں کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے 3 جی ٹیکنالوجی کے لائسنسوں کے اجراء کے بعد ایک سال کے اندر اندر موبائل کمپنیوں نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلیات میں بھی 3 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیز…

Read More

سردار ادریس , سردار رضا کے ذریعے یو سی نگری بالا کے نتائج تبدیل کرانا چاہتے ہیں، مہر شبیر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، سردار محمد یعقوب کی بہو اور یونین کونسل نگری بالا سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل، کرنل ریٹائرد شبیر کی اہلیہ مہر شبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمدر ادریس، یو سی نملی میرا سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے ممبر ضلع کونسل سردار وقار نبی کے ساتھ مل کر سردار وقات نبی کے رشتہ دار چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کے ذریعے یونسل کونسل نگری بالا کے انتخابی نتائچ تبدیل کرنے کی…

Read More

لٹیرے ریٹائر سرکاری اہلکار سیاسی میدان میں، انتخابات جیت کر پھر لوٹ مار کی تیاریاں

نتھیاگلی، کالاباغ، خانسپور، چھانگلہ گلی، نگری بالا، بگنوتر، کسالا (نمائندگان گلیات ٹائمز)، کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے بنائی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی سے سیاسی قیادت خریدنے کے لئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ مال، جنگلات اور پولیس کے کرپٹ اہکار ریٹائر ہونے کے بعد دولت لوٹنے کی ہوس میں کوچہء سیاست میں وارد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن مافیا نے لوٹ مار سے جمع کی گئی سیاہ دولت کو سفید کرنے اور حرام کی کمائی گئی…

Read More

یو سی نگری بالا، سردار حمید اور کرنل شبیرمیں مقابلہ ہو گا۔

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ)، یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، صلح مشورے مکمل، ناظم کے لئے دو سابقہ دوستوں کے بیٹے آمنے سامنے، سردار حمید گل زمان اور کرنل شیبر یعقوب بالترتیب مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اور صلح مشورے مکمل ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے حامیوں کا ایک اجلاس سردار ہاؤس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ…

Read More

بلدیاتی انتخابات، عوام دوست امیدواروں کی حمایت کریں گے، اسد اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ) یوتھ ویلفیئر پاکستان کے صدر اور تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر، سردار اسد اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھ چکے ہیں اب کوئی ان کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ عوامی حمایت کے دعوے کرنے والے نام نہاد لیڈروں کو عوام مسترد کر کے رسوا کر دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 18 اور پی کے 48 میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے…

Read More

گلیات میں پھر برف باری‘ حسین مناظر نے دل موہ لیا

نتھیا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) عموما گلیات میں برف باری دسمبر اور جنوری کے مہنیوں میں ہوتی ہے مگر اس بات فرری اور مارچ بازی لے گئے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ موسم صاف ہو جائے گا برفباری اور بارش کا ایسا  سلسلہ شروع ہوا ہے کہ جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس بار گلیات کا رخ کیاہے جنکہ انتظامیہ نے بھی یہ بات یقینی بنائی کہ سڑکیں زیادہ دیر بند…

Read More