تحصیل ناظم نے غلطی مان کر معافی مانگ لی۔ معاف کر دیا جائے، سردار نیاز

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے کسالا سکول تقریب شکایت کے معاملے پر اپنی غلطی مان کر معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا سے رکن تحصیل کونسل سردار محمد نیاز نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں ہونے والی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں ہونے والی تقریروں پر کی جانے والی شکایت کو غلط تسلیم کر لیا ہے اور اس پر معذرت کر لی ہے ، سردار نیاز نے…

Read More

سردار نیاز نے بھی تحصیل ناظم کی مذمت کردی

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) یونین کونسل نگری بالا سےمنتخب رکن تحصیل کونسل سردار محمد نیاز نے بھی تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی مذمت کر دی، تفصیلات کے مطابق گلیات بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے دوران بچوں کی تقریروں کو ریاست مخالف قرار دینے کے جھوٹے الزام کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، ان کے اس غیر زمہ دارانہ فعل کی مذمت کرنے والوں میں یونین کونسل…

Read More

تقریب میں تحصیل ںاظم موبائل سے کھیلتے رہے، کسی کے کہنے پر بچے پر الزام لگا دیا، ذرائع

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تقریروں کے دوران تحصیل ناظم اپنے موبائل پر گیمز کھیلتے رہے، انہوں نے توجہ سے کوئی تقریر سنی ہی نہیں، سیاسی انتقام کے لئے ایک بچے کونشانہ بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کسالا میں جشن آزادی کے حوالہ سے ہونی والی تقریب میں کی گئی تقریروں پر شکایت کرنے والے تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی تقریب کے دوران مسلسل اپنے موبائل پر گیمز کھیلتے رہے اور انہوں نے توجہ سے بچوں کی تقریریں سنی ہی…

Read More

غیر زمہ داری کی انتہا، تحصیل ناظم ایبٹ آباد نے سرکاری سکول پر ریاست مخالف جذبات پروان چڑھانے کا الزام لگا دیا

ایبٹ آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) تحصیل ناظم نے غیر ذمہ داری کی انتہا کر دی، کمسن طالبعلم پرغداری کاالزام لگا دیا، غلط اور جھوٹی شکایت پر خفیہ اداروں کا سکول پر چھاپہ، تحقیقات میں تحصیل ناظم کی الزام تراشی بے بنیاد نکلی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ ہائی سکول کسالا، (یونین کونسل نگری بالا) ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحاق سلیمانی کو بطور مہمان خصوصی بلایا گیا، تقریب میں یونین کونسل سے منتخب رکن ضلع کونسل…

Read More